پیر، 30 دسمبر، 2013

صدرممنون حسین کی تصاویرپرقومی خزانےسے15لاکھ روپےخرچ

6 تبصرے
خبر ہے صدر ممنون حسین کی تصاویر پر قومی خزانے سے 15 لاکھ روپے خرچ کردیے گئے ، آصف زرداری کی تصاویر بھی 9لاکھ روپے میں تیار ہوئی تھیں ،ہمارے ہاں پنجابی میں کہتے ہیں "پلے نہیں دھیلا تے کر دی میلہ میلہ " اور یہی حال ان حکمرانوں کا ہے،ایک طرف قوم کا بچہ بچہ قرضوں کے بوجھ تلے دب رہا ہے تو دوسری طرف ان کے شوق دیکھیں۔ زرعی ملک ہونے کے باوجو ہم آلو پیاز کے سستے حصول کے لیے ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ پاکستان غریب ملک نہیں بلکہ ہر طرح کے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے لیکن حکمرانوں نے کرپشن اور وسائل کی لوٹ...

جمعہ، 13 دسمبر، 2013

عبد القادر ملا ۔۔۔۔!!! ہم شرمندہ ہیں !!!!

8 تبصرے
پاکستان سے محبت کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والا 65 سالہ بوڑھا شخص آج پاکستا نیوں کی نظر میں اجنبی ہے ،نئی نسل سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی نوجوان اس کی صورت سےآشنا نہیں ہے، حیرانی تو یہ ہے خود پاکستانی میڈیا اسے جنگی جرائم میں مرتکب قرار دے کر پھانسی دیئے جانے کی خبریں نشر کر رہا ہے۔ وہ شخص جومیرے دین کی خاطر جو میرے وطن کیلئے جو میرے لئے، پھانسی کے پھندے پر جھول گیا. لیکن افسوس کہ پاکستان میں ہی گمنام ٹہرا۔ عبدالقادر کا قصور کیا تھا ، پاکستان سے محبت ، وہ پاکستان کی تقسیم کے مخالف تھا ،اس محب...

بدھ، 11 دسمبر، 2013

الوداع ۔۔۔۔۔۔ فخر پاکستان ۔ قوم تجھے ہمیشہ یاد رکھے گی

0 تبصرے
پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ کا ایک سنہری باب آج گیارہ دسمبر 2013 کو بند ہو جائے گا لیکن آنے والی نسلیں اسے ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ گیارہ، بارہ، تیرہ وہ تاریخ ہے جو،اب سو سال بعد ہی آئے گی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی اسی تاریخ ساز تاریخ کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد سے 850سےزائد فیصلے تحریر کیے اور اپنے ان دلیرانہ اور جرات مندانہ فیصلوں سے پاکستان کی عدلیہ کو اتنا با وقار اور سربلند کر دیا ہے کہ آج شاہراہ دستورپر...

جمعہ، 6 دسمبر، 2013

مائی جھوٹ بولتی ہے

6 تبصرے
ساٹھ سالہ رشیداں بی بی تین چار سال پہلے میرے پاس آئی تھی، اس کے ساتھ اس کا بیٹا اور بہو تھے، رشیدہ بی بی ساہیوال کے قصبے یوسف والا کی رہنے والی تھی، اس کے بیٹے نے گاؤں کے با اثر گھرانے کی لڑکی سے لو میرج کر لی تھی اور وہ جان کو خطرے کی وجہ سے لاہور میں کہیں پناہ لئے ہوئے تھے، رشیداں بی بی نے بتایا کہ اس کی بہو کے ورثاء اسے اٹھا کر لے گئے تھے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،انہوں نے اس کے بوڑھے خاوند پر بھی جھوٹا مقدمہ بنا کر ساہیوال جیل میں بند کرا رکھا تھا، یوسف والا میں اسکی جواں...

منگل، 3 دسمبر، 2013

پاکستانی خواتین کا بھارت میں کبڈی میچ

4 تبصرے
ٹی وی چینلز تیزی سے تبدیل کرتے ہوئے  انگلیاں یک دم رک سی گئیں ۔۔۔۔۔ یہ کیا ہے بھائی ، واہ پاکستانی خواتین کی کبڈی ٹیم بھارت میں میچ کھیل رہی ہے، ہیں ۔۔۔۔۔ واقعی آنکھوں کو یقین نہیں آ رہا تھا ۔ واہ جی کیا بات ہے ، سٹیڈیم میں بیٹھے ہزاروں ہندو اور سکھ تماشائی اس "سستی تفریح" سے لطف اندوز ہو رہے تھے،یا خدایا کیا یہ پاکستان کی بیٹیاں ہیں ۔ پاکستان کو ترقی کی دہلیز پر تیزی سے چلتا دیکھنے والے نام نہاد دانشور اور حکمران ظاہر ہے میری اس تحریر کو آزادی نسواں کے خلاف ایک بہت بڑا حملہ تصور کریں گے۔...

بدھ، 27 نومبر، 2013

وکلاء گردی

4 تبصرے
اس تصویر  میں نظر آنے والا منظرپاکستان کے تیسرے بڑے شہر  فیصل آباد کے بار ایسوسی ایشن کے واش رومز کا ہے،  وکلاء کو پاکستان کا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ تصور کیا جاتا ہے مگر اس تصویر نے میرے جیسے لاکھوں پاکستانیوں کے  سینے میں عجیب سے آگ لگا دی ہے کچھ بھی ہوا ہو کم از کم یہ تو نہیں ہونا چاہیے تھا،کل 26نومبر کو فیصل آباد سمیت پنجاب کے  پانچ ڈویژن کے وکلاء نے  فیصل آباد سمیت پانچوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر لاہور ہائی کورٹ کا بنچ نہ قائم ہونے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان...

جمعرات، 14 نومبر، 2013

جی ہاں جماعت اسلامی واقعی غدار ہے

3 تبصرے
یہ ستر کی دہائی کے اوائل کی بات ہے ، اگر چہ اس وقت اتنا شعور نہیں تھا ، سکول کی ابتدائی جماعتوں میں زیر تعلیم تھے مگر سقوط ڈھاکہ اورانتخابات  ذہن کے نقشہ پر کسی حد تک محفوظ ہیں۔ ان انتخابات کی سب سے دلچسپ یادوں میں  پیپلز پارٹی کے قائدبھٹو کے حق میں اور  جماعت اسلامی کے امیر سید مودودی کی مخالفت میں گلیوں ،بازاروں اور تھڑوں پر ہونے والی نعرہ بازی اور  بحث و مباحث  شامل ہے۔ سب سے زیادہ زور  جماعت اسلامی کو پاکستان کے قیام کے مخالف ہونے پر لگایا جاتا تھا ۔ میں اکثر...

پیر، 11 نومبر، 2013

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں

2 تبصرے
یہ اڑھائی سالہ نور فاطمہ ہے جو  دس نومبر کی  صبح اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ناشتہ لینے نکلی اور قاتل ڈور نے ایک  جھٹکا سے اس کی زندگی کی ڈور کاٹ دی۔ ذرا تصور کیجئے وہ کتنا کرب ناک لمحہ ہو گا جب اس کا والد اس کی تن سے جدا گردن والی لاش اٹھائے  سڑک پر کھڑا ہو گا۔ سنا ہے پرانے وقتوں میں بادشاہ اپنی تفریح کے لئے زندہ انسانوں کو  ایک بڑے میدان میں بھوکے شیروں کے سامنے ڈال دیا کرتے تھے اور شیروں کی انسانی جسموں کی چھیڑ پاڑھ اور انسانی آہ و بکاہ سے لطف اندوز ہوا کرتے تھے...

پیر، 4 نومبر، 2013

مٹ جائے گی مخلوق تو کیا انصاف کرو گے

15 تبصرے
یہ معصوم سی بچی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد  میں بی ایس سی پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیڈر نگ انجینئر نگ میں تیسرے سال اور پانچویں سمسٹر کی طالبہ اور وزیر اعلی پنجاب کی سکیم کے تحت لیپ ٹاپ ہولڈر مریم سجاد ہے جوالائیڈ ہسپتال  فیصل آباد کے ایک سنیئر ڈاکٹر کے غلط آپریشن کی وجہ سے زندگی بھر کے لئے معذور ہو کرایک سال سے بستر پر پڑی انصاف کی منتظر ہے ، جڑانوالہ روڈ پر ڈھڈی والا کے قریب بخاری ٹاﺅن خواجہ سٹریٹ کے رہائشی انجینئر سجاد انور کی  بیٹی مریم سجاد جسے کلاس میں لائق اور یونیورسٹی...

جمعہ، 25 اکتوبر، 2013

عامل بابے

4 تبصرے
اگر آپ کوقومی اخبارات کے سنڈے ایڈیشن دیکھنے کا اتفاق ہو تو بعض اوقات آدھے سے زائد صفحات    خود ساختہ اور نام نہاد عاملوں اور  نجومیوں کے اشتہارات سے بھرے ہوتے ہیں جہاں انہوں نے بڑے عجیب و غریب  نام رکھے ہوتے ہیں اور اگر ان کے دعوؤں کا مطالعہ کریں تو بندہ حیران رہ جاتا ہے کہ اگر سب کچھ کر نا ان کے ہی بائیں ہاتھ کا کھیل ہے تو   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  جی جناب اپنا ایمان  داؤ پر لگتا محسوس ہوتا ہے،مثلاً ایک  سو سالہ سنیاسی با با جی کہتے ہیں ، رشتوں کی بندش ، رزق کا...

اتوار، 6 اکتوبر، 2013

اسلام ، برطانیہ میں تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب

3 تبصرے
مغربی ممالک میں غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ برطانیہ میں ایک لاکھ افراد اسلام قبول کر چکے ہیں جبکہ سالانہ 5200برطانوی حلقہ  اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔ برطانوی جریدہ اکانومسٹ  نے کتنے افراد اسلام قبول کر چکے کے عنوان سے ایک سوال اٹھایا ہے، جریدہ لکھتا ہے کہ اسلام قبول کرنے والوں میں زیادہ تر ان لوگوں کی اکثریت ہے جو کئی برسوں سے مسلمانوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ برطانیہ میں خواتین کی دو تہائی اکثریت نے اس لئے اسلام قبول کیا کہ وہ کسی مسلمان سے...

پیر، 2 ستمبر، 2013

ایک باپ کا اپنی شہید بیٹی کے نام خط

6 تبصرے
 ڈاکٹر بلتا جی مصر کے ان منتخب رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہیں عوام کا اعتماد حاصل ہے۔مصر میں  جاری تحریک میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ڈاکٹر محمد بلتا جی کی سترہ سالہ معصوم بیٹی اور میڈیکل کی طالبہ عاصمہ ال بلتا جی بھی شہید ہو گئیں۔ اپنی بیٹی کی شہادت کے بعد ڈاکٹر محمد بلتا جی نے اسے ایک خط لکھا ہے،  جو ایک باپ کا اپنی سے محبت کا اظہار  تو ہے مگر اس عظیم  بیٹی کے باپ کا اپنی تحریک  اور مقصد سے بے پنا لگاؤ کا آئینہ دار بھی ہے۔ یہ وہ خط ہے جسے لاکھوں کے مجمع میں پڑھتے ہوئے...

جمعرات، 1 اگست، 2013

اگست کا مہینہ اور ماں کی یاد

28 تبصرے
اگست کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو ماں کی یاد شدت سے آنے لگتی ہے،حالانکہ اگست نہ تو ان کی پیدائش کا مہینہ ہے اور نہ ہی وفات کا،اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہم چھت پر پاکستانی پرچم اور جھنڈیاں لگانے کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ۔ سارا دن انہی تیاریوں میں گزر جاتا مگر جب بھی ماں پر نظر پڑتی وہ ان جھنڈیوں اور پرچموں کو دیکھ کر چپکے چپکے رورہی ہوتی،بڑا دکھ ہوتا کہ آخر کیا ہے جو ماں ہمیشہ انہی دنوں میں روتی ہے،ذرا ہوش سنبھالا تو  ماں سے پوچھنا شروع کیا کہ آپ کیوں روتی ہو؟۔ماں کہنے لگی  پتر یہ جو...

اتوار، 16 جون، 2013

فادرز ڈے ، بیٹیاں وفاؤں جیسی ہوتی ہیں

33 تبصرے
آج 16جون کو دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جارہا ہے،صبح آنکھ کھلی تو سب سے پہلا ایس ایم ایس بیٹی کی طرف سے آیا ہوا تھا ، ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے کی ضد میں رات بارہ بجے تک جاگتی رہی ہوگی کہ ابو کو پہلا ایس ایم ایس اس کی طرف سے ہی جائے ۔ تب کہیں پڑ ھی ایک حکائت یاد آگئی،آپ بھی پڑہیں                                                ...

جمعرات، 13 جون، 2013

میاں صاحب ، شیر بنو شیر

4 تبصرے
آنسو گیس کا ذائقہ، گولیوں کی تڑتڑاہٹ، لاٹھیوں کے زخم اور پھر مقدمات کی بھر مار اس شہر کے مزدور سے لے کر سرمایہ دار تک سب کے لئے معمول کی بات ہے مگر 11 جون 2013ء  کو لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج پر فلک نے وہ مناظر دیکھےکہ گزشتہ پانچ برسوں میں فیصل آباد شہر اور گردونواح میں نکالنے جانے والے 2ہزار سے زائد مظاہروں ، جلائو گھیرائو کے واقعات کے بعد بھی کبھی یہ نوبت نہ آئی۔ گزرے پانچ سالوں میں اس شہر میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ لوگوں نے شہر کے گنجان علاقوں میں بھی پولیس کو ناکوں چنے چبوائے اور اتنی آنسو...

ہفتہ، 8 جون، 2013

اک "عام" سا پودا، جومجھے بہت پیارا ہے

11 تبصرے
آپ سوچ رہے ہوں کہ آخر اس عام سے گھریلو پودے میں اتنی خاص بات کونسی ہے کہ میں نے اس کو بلاگ کا موضوع بنا دیا ہے، جی ہاں میرے لئے  یہ عام سا پودا  بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ حیران ہوں گے میرا اور اس کا ساتھ 25 سال پرانا ہے  اور 25 سال کوئی معمولی عرصہ نہیں ہوتا،ساری زندگی گزر جاتی ہے، 1988ء میں نئے گھر میں شفٹ ہوئے تو بچپن سے دل میں بسا  باغبانی کا شوق انگڑائیاں لینے لگاچونکہ گھر بناتے وقت صحن میں کیاریاں بنانے کی تجویز والد گرامی بری طرح رد کر چکے تھے اس لئے اس شوق کو گملوں...

بدھ، 5 جون، 2013

گھریلو پودوں اور قدرتی طریقہ سے مچھر اور موذی کیڑوں سے نجات

5 تبصرے
جوں جوں ہم فطرت سے دور ہوتے جارہے ہیں ہم طرح طرح کے مسائل میں گھرتے جارہے ہیں،ہمارے بزرگوں کے زمانہ میں ہر بیماری اور مسئلہ کا حل قدرتی غذاؤں اورگھریلوٹوٹکوں کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ کچن میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات ،پودے اور ان کے بیج ہر بیماری کی شفا ثابت ہوتے تھے۔ آج کیمیکل کا استعمال ہماری زندگیوں میں اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اس کے مضر اثرات نے ہماری نوجوان نسل کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ نباتات قدرت کی طرف سے انسانی ذات کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے۔زمانہ قدیم سے یہ حقیقت سبھی...

جمعہ، 24 مئی، 2013

خوش آمدید ، وزیر اعظم چائنا لی کی چیانگ

0 تبصرے
   پاکستانی عوام چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے دورہ ٔپاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے ہمیشہ  پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دی ہے ۔چین اور پاکستان نہ صرف اچھے ہمسائے بلکہ ایک دوسرے کے حقیقی خیر خواہ اور سٹریٹجک پارٹنر ہیں ۔ پاکستان کی صنعتی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے چین بیسیوں پراجیکٹس میں پاکستان کی مدد کررہا ہے۔شاہراہ ریشم ،گوادر پورٹ،جے ایف ٹھنڈر اور سینڈک پراجیکٹ سمیت درجنوں بڑے بڑے منصوبے پاکستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت...

جمعرات، 23 مئی، 2013

کالا باغ ڈیم , توانائی کے بحران کا مستقل حل ؟

2 تبصرے
جب توانائی کے بحران کے مستقل حل کا سوچا جائے تو کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے سوا کوئی دوسرا مستقل حل قابل عمل اور کارآمد نظر نہیں آتا اس لئے جب ہمارے پاس اس بحران سے عہدہ برا ہونے کا مستقل اور پائیدار ایک ہی حل موجود ہے تو حکمران طبقہ اپنے اپنے مفادات کی بنیاد پر قومی ترقی و بقا کے اس منصوبے کو سیاست کی نذر کرنے پر کیوں تلا بیٹھا ہے اور کیوں اس منصوبے پر قومی اتفاق رائے نہیں کیا جاتا۔کالا باغ ڈیم کی تعمیر صرف توانائی کے ذرائع میں اضافہ کرنے کے لئے ہی ضروری نہیں بلکہ پاکستان کو خوراک و زرعی پیداوار...

منگل، 23 اپریل، 2013

الیکشن 2013 ،آخر ووٹ کس کو دیں ؟

2 تبصرے
 گزشتہ شب ٹی وی پر ایک خاتون اینکر نے الیکشن پر روڈ شو کر تے ہوئے ایک بزرگ سے پوچھا " با با جی ووٹ کس کو دینا ہے" بابا جی نے بڑے تلخ لہجہ میں جواب دیا کسی کو بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے تئیں دانشورخاتون اینکر کہنے لگیں با با جی ووٹ تو ایک امانت ہے۔ با با جی نے بڑے نفرت بھرے لہجہ میں جواب دیا " تو کیا اب میں اپنی امانت کسی بےامان کے سپرد کر دوں" ۔ واقعی اس وقت ہم سب کے سامنے سب سے بڑا مسلئہ یہی ہے کہ ووٹ آخر کس کو دی جائے۔ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف...

ہفتہ، 20 اپریل، 2013

لو جی ہمارا بلاگ بھی سوہنا ہو گیا

13 تبصرے
 قلم سے کی بورڈ تک  پہنچنے میں کئی سال لگ گئے مگر اس کے باوجود  کمپیوٹر سے رشتہ صرف "ان پیج" تک ہی محدود رہا ۔ عرصہ سے  بلاکنگ کے بارے میں مضمون پڑھتے رہے مگر اس شیطانی چرخہ کمپیوٹر سے مناسب شد بدھ نہ ہونے کی وجہ دوری کا سامنا کرنا پڑا، جب بھی کبھی کسی سے بات ہوتی تو یہی پیغام ملتا " بس جی آپ کے لئے خاصا مشکل ہے" ۔ ایسے ایک دن سرچنگ کے دوران ایم بلال ایم تک رسائی ہوئی تو لگا کسی اپنی ہی دنیا میں آ گئے ہیں اس کے بلاگ پڑھ کے پھر اندر سے وہی خواہش دوبارہ ابھری کہ اب انشاء اللہ...

اتوار، 14 اپریل، 2013

الیکشن 2013 ، انتخابی مہم کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال

1 تبصرے
پاکستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور پہلی بار سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے لئے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں ۔ اگرچہ سوشل میڈیا پر پارٹیوں کی مقبولیت کامیابی کی ضامن تو نہیں ہے لیکن ملک کے پڑھے لکھے نوجوانوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا آسان ذریعہ ہے ۔ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ ہے جس میں سے زیادہ تر کی عمر 36 سال سے کم ہے اسی طرح سے 20 لاکھ افراد سماجی...
.