قلم سے کی بورڈ تک پہنچنے میں کئی سال لگ گئے مگر اس کے
باوجود کمپیوٹر سے رشتہ صرف "ان پیج"
تک ہی محدود رہا ۔ عرصہ سے بلاکنگ کے بارے
میں مضمون پڑھتے رہے مگر اس شیطانی چرخہ کمپیوٹر سے مناسب شد بدھ نہ ہونے کی وجہ
دوری کا سامنا کرنا پڑا، جب بھی کبھی کسی سے بات ہوتی تو یہی پیغام ملتا " بس
جی آپ کے لئے خاصا مشکل ہے" ۔ ایسے ایک دن سرچنگ کے دوران ایم بلال ایم تک
رسائی ہوئی تو لگا کسی اپنی ہی دنیا میں آ گئے ہیں اس کے بلاگ پڑھ کے پھر اندر سے
وہی خواہش دوبارہ ابھری کہ اب انشاء اللہ یہاں کچھ کر کے دکھائیں گے اور اس کی تحریریں
پڑھ کے ایک کچا پکا بلاگ ہم نے بھی ورڈ پریس پر کھڑا کر لیا ۔اب جب لکھنے کا شوق
پورا ہونے لگا تو تو دوسرے ساتھیوں کے خوبصور ت انداز میں بنے بلاگ ہماری کمپیوٹر سے لاعلمی کا مذاق اڑاتے مگر پھر
جی میں آتا کہ ایک دن ایسا بھی بن ہی جائے گا۔ چند ماہ پہلے لاہور میں ہونے والی
دوروزہ عالمی اردو بلاگرز کانفرنس میں شمولیت کا اعزاز حاصل ہوا تو وہاں ملک بھر
سے آئے معروف بلاگرز سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا ،ایم بلال ایم،شعیب
صفدر،شاکرعزیز،نجیب پردیسی،خرم ،کاشف نصیر اور بہت سے دوسرے احباب سے ملاقات ہوئی
تو اپنی اس کم علمی کا رونا رویا تو سب احباب نے "حسب توفیق"مدد کی حامی
بھری۔ بحرحال شاکر عزیز نے پہلے کچھ راہنمائی کی اور ورڈ پریس کو بلاگ سپاٹ میں
کنورٹ کر کے دیا پھر محترم بلال نے خاصا کام کر کے دیا اور اب آخر میں برادرم اصغر
ساجد نے سونے پر سہاگہ والا کام کیا اور آج الحمداللہ ہم بھی ایک عدد خوبصورت بلاگ
کے مالک بن چکے ہیں ،دیکھئے اور تبصرہ
فرمائیے۔آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔
ہفتہ، 20 اپریل، 2013
لو جی ہمارا بلاگ بھی سوہنا ہو گیا
rdugardening.blogspot.com
ہفتہ, اپریل 20, 2013
13
تبصرے
اس تحریر کو
مصطفےٰ ملک کا بلاگ ، ایم بلال ایم ، شاکر عزیز ، اصغر ساجد ،
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
13 تبصرے:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔
.
حضرت جی مبارک ہو آپ کو، بس لگے رہیں، ہولے ہولے، وہ کیا کہہ گئے کوئِ پرانے بزرگ، سہج پکے سو میٹھا ہو
بہہہہت بہت مبارک ہوآپ کو یہ بلاگ بھائی ۔اللہ پاک آپ کو خوش رکھے
واقعی جی بہت "کــُــول انٹرفیس ھو گیا ھے آپکے بلاگ کا ما شا اللہ
تبصرے کے لئے ورڈ ویریفکیشن بھی ختم کر دیں تو آسانی رھے گی کمنٹ کرنے میں
ورنہ میرے جیسے کمنٹے بغیر ھی بھاگ جایا کریں گے :ڈ
پیارے مصطفیٰ ملک صاحب
میری طرف سے اس بلاگ کی کامیابی پر تہہ سے مبارک بعد قبول فر مائیں ۔
ہمیشہ دعا گو ،
برفانی چوٹیوں اور قطب شمالی سے ،
آپکا اپنا ۔ ۔ ۔ ارشد فاروق
بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید
امید ہے کہ اچھا وقت گزرے گا
چشمِ بدور صاحب!
بہت بہت مبارک ہو، ہماری کشتی تو ابھی بھی انہی مسائل کی تیزوتند لہروں سے ماتھا لڑائے بیٹھی ہے۔
لیکن اب لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی پڑے گا۔
ویسے سادہ سہی لیکن خوبصورت ڈیزائین ہے۔
اچھا بلاگ بن گیا ہے۔ اس پر فیس بک لائک بٹن، گوگل پلس بٹن اور ٹوئٹر بٹن وغیرہ بھی لگائیں۔ تاکہ جو تبصرہ نہ کرنا چاہے وہ لائک کر دے۔ پوسٹ کی ریٹنگ بن جاتی ہے ایسے۔
اپنی مدد آپ کے لیے گوگل کریں۔
How to add facebook like button on blogger posts
وغیرہ وغیرہ
سب احباب کی محبتوں اور قیمتی آراء کا بہت مشکور ہوں
اللہ پاک آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائیں
(آمین)
سب احباب کی محبتوں اور قیمتی آراء کا بہت مشکور ہوں
اللہ پاک آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائیں
(آمین)
آپ کے بلاگ کی خوبصورت تحاریر کے بعد اب خوبصورت شکل سونے پر سہاگہ ہے۔ مبارک باد قبول کریں۔
عمدہ شکل نکل آئی ہے یعنی اب آپ کی عمدہ تحریریں اچھی شکل و صورت میں نظر آئیں گی!۔
ماشاء اللہ ۔۔۔۔ ودیا ہو گیا، ویسے میں نے کیا کچھ نہیں تھا جس کے لیے آپ نے نام لکھنا ضروری سمجھ لیا جزاک اللہ
بہت خوب ملک صاحب آپ کا بلاگ تو خوبصورت ہو گیا کچھ ہمیں بھی تو بتائیں کہ آپ تو ترقی کر گئے اور ہم ابھی تک وہیں کھڑے ہیں