جمعہ، 12 اپریل، 2013

ٹکٹ دینے کا نام نہاد جمہوری تماشہ

1 تبصرے
 تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے مرکزی دفاتر میں امیدواروں میں
ٹکٹ دینے کا نام نہاد جمہوری تماشا لگا رکھا ہے جو پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ سب سے پہلے تو درخواست کے نام پر ان سیاسی جماعتوں نے کروڑوں روپیہ اکٹھا کر لیا ہے اور رزق حلال کھانے والے ایک عام آدمی پر الیکشن کی درخواست دینے کا دروازہ ہی بند کر دیا ہے۔ ٹکٹوں کی بندر بانٹ کے اس انداز سے تو ملک پر چند سو سرمایہ دار جاگیردار خاندانی الیکشن باز ہی مسلط رہیں گے۔ یورپی جمہوری ممالک میں ہر سیاسی جماعت کے ٹکٹ کا فیصلہ ہر حلقہ کے پارٹی کارکن کثرت رائے سے کرتے ہیں، بے شک وہ کوئی عام آدمی ہو۔ لیکن پاکستان میں ہر بڑی سیاسی جماعت پر ایک ہی سیاسی خاندان کا آمرانہ قبضہ ہے۔ ان سیاسی آمروں نے ہر حلقہ پر ایک موروثی سیاسی الیکشن باز خاندان کا قبضہ کروایا ہوا ہے۔ ان کے علاوہ کسی عام کارکن کو ٹکٹ مل ہی نہیں سکتا۔ یہ کہاں کی جمہوریت ہے؟

1 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

.