بدھ، 3 اپریل، 2013

سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ ، غیرملکی سیاح خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات

0 تبصرے
بھارت میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کےمسلسل واقعات نے ملک کی بڑی سیاحتی صنعت کو شدید متاثر کیا ہے۔ اس حوالے سے وہاں کاروباری حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ تین ماہ سے بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات مسلسل بین الاقومی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیاں بن رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت میں خواتین سیاحوں کی آمد میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ بھارتی ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے جاری کیے گیے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں سیاحتی سرگرمیوں میں مجموعی طور پر 25 فیصد کمی آئی ہے۔ تعطیلات کیلئے بھارت آنے والے غیر ملکی سیاح اب دیگر ایشیائی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پچھلے سال کے متعلقہ عرصے کی نسبت ہندوستان کا سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں پچیس فی صد کمی ہوئی ہے۔ یہ اطلاع برطانوی اخبار “دی گارڈین” نے ہندوستان کے متحدہ ایوان برائے تجارت و صنعت کی طرف سے کرائی گئی اس رائے شماری کے حوالے سے دی ہے جس میں بارہ سو ہندوستانی ٹریول کمپنیوں نے حصہ لیا۔ ہندوستان کا سفر کرنے والے خواتین سیاحوں کی تعداد میں پینتیس فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ جنسی حملے کا خوف ہے۔ گزشتہ سال ماہ دسمبر میں پیش آنے والے اجمتاعی آبروریزی کے واقعہ کے بعد بہت زیادہ سیاحوں نے ہندوستان جانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد کم ازکم چھہ
غیرملکی خواتین نے پولیس میں جنسی زیادتی کی رپورٹ کی ہے۔

0 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

.