معروف صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین نے نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسہ کی طرف سے وفاقی وزیر اطلات کی پیشکش سے معذرت کر کے پوری صحافی برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔طلعت حسین نے کہاکہ صحافی کا کام تنقید، تحقیق اور تجزیہ ہے حکومت کرنا ہر گز نہیں ۔ صحافی کو ٹوپی گھما کر دوسری جانا زیب نہیں دیتا ، اگر صحافی کو سرکار میں شامل ہونا ہے تو صحافت چھوڑ دے ۔ سینئر صحافی ، دی نیوز کے ایڈیٹر انو سٹی گیشن انصار عباسی نے بھی طلعت حسین کی طرف سے وزارت اطلاعات کی پیشکش مسترد کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ طلعت حسین کے اس اقدام سے پروفیشنل صحافیوں کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔ حکومتی نوکریاں و عہدے صحافیوں کے لیے نہیں ہیں اور اگر صحافی اپنا اصل کام چھوڑ کر عہدوں و پُر کشش نوکریوں کے پیچھے بھاگنا شروع ہو گئے تو صحافت کون کرے گا ؟
اگر سوچا جائے تو ایک صحافی کا کام تنقید، تحقیق اور تجزیہ ہے ۔ حکومت کی غلطیوں کو درست کر وانا ہے ،حکومت کرنا
کا ش نجم سیٹھی نے بھی یہ سوچا ہوتا
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اگر قبول کر بھی لیتا تو کوئی حرج نہیں تھا!! اگر سیکولر پاکستان کے پرچار کرنے والے کو وزیراعظم لگایا جا سکتا ہے تو پاکستان کی اساس کو سمجھنے والے کو کیوں نہیں؟
جی وکیل صاحب آپ کی رائے بھی درست ہے