ہفتہ، 16 مارچ، 2013
قومی اسمبلی کی پانچ سالہ پارلیمانی کارروائی، 23 ارکان کچھ نہ بولے
rdugardening.blogspot.com
ہفتہ, مارچ 16, 2013
1 تبصرے
قومی اسمبلی کی پانچ سالہ پارلیمانی کارروائی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 ارکان نے کبھی لب کشائی نہیں کی۔ ان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے آٹھ آٹھ جبکہ مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کے دو دو ارکان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی پانچ خواتین اور 18 مرد ارکان نے کبھی ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ ان میں پیپلزپارٹی کے چودھری افتخار نذیر، چودھری تصدق مسعود ، چودھری زاہد اقبال ، مرحومہ مہرالنساء آفریدی ، محمد طارق تارڑ،خدیجہ عامر ،رخسانہ بنگش اور مرحوم تاج محمد جمالی بھی شامل ہیں۔اے این پی کے ارباب محمد زاہد اور استقبال خان جب کہ نیشنل پیپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ خان جتوئی بھی پانچ سال خاموش رہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے عاصم نذیر،حامد یار ہراج، سمیرا ملک، تنزیلا عامر چیمہ ، صاحبزادہ محبوب سلطان، سردار محمد جعفر خان لغاری،احسان اللہ ریکی، سردار فاروق لغاری مرحوم بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے پانچ سالہ پارلیمانی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ مسلم لیگ ن کے محمد سلمان محسن گیلانی اور رانا زاہد حسین ،مسلم لیگ فنکشنل کے پیر سید صدر الدین شاہ راشدی اور آزاد رکن علی محمد خان نے بھی کبھی لب کشائی نہیں کی۔
رپورٹ) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک
)
اس تحریر کو
حالات حاضرہ,
National Assembly of Pakistan,
Pakistan,
Pakistan، مصطفیٰ ملک، مصطفےٰملک،,
PPP,
zardari
کے موضوع کے تحت شائع کیا گیا ہے
1 تبصرے:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔
.
کاش ہم یہ بھی جان پاتے کہ ان نہ پولنے والوں نے اسمبلی کے اجلاسوں کی مد میں کتنا ٹی اے ڈی اے وصول کیا ہے۔