پیر، 30 جنوری، 2012

ناکامیوں سے کبھی حوصلہ نہیں ہارناچاہیے

4 تبصرے

قومی کرکٹ ٹیم نے دنیا کی نمبر1 کرکٹ ٹیم انگلینڈکو عبرت ناک شکست د ے کر ٹیسٹ سیریزجیت لی۔ ابوظہبی میں منعقدہونے والی ٹیسٹ سیریزمیں مسلسل دوسری کامیابی نے پور ے پاکستان میں خوشی کی لہردوڑادی ہے۔ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جس کا کرکٹ کے مبصرین کو وہم وگمان بھی نہیں تھا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو بہت ہی آسان ہدف دیاتھا اور اس کے پاس ڈیڑھ دن بھی تھے لیکن پاکستانی بولروں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 72 رنز ک
ے اوپر آٹ کردیا اور اس کامیابی کا سہرا ٹیم اسپرٹ کپتان مصباح الحق اور پاکستانی بالروں عبدالرحمان کے سرہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم طویل عرصے سے داخلی اورخارجی بحران کا شکارہے۔ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی برطانیہ کے ذرائع ابلاغ کو برداشت نہیں ہوئی تھی اور انہوں نے اعتراضات شروع کردئے تھے لیکن اللہ رب العزت نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ذریعے انگلینڈ کا تکبرتوڑدیا۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی نوجوان زندگی کے ہرشعب میں کارنامے انجام د ے کر ملک کانام روشن کرسکتاہے۔ ملک میں ایسا نظام موجود نہیں ہے جو باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کرسکے۔ ہمارے حکمرانوں نے تو کرکٹ کو بھی تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،میچ فکسنگ اسکینڈل نے پوری قوم کو رسوا کردیا۔ اس کامیابی سے یہ سبق ملتاہے کہ ناکامیوں سے کبھی حوصلہ نہیں ہارناچاہیے۔

4 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

.