قومی کرکٹ ٹیم نے دنیا کی نمبر1 کرکٹ ٹیم انگلینڈکو عبرت ناک شکست د ے کر ٹیسٹ سیریزجیت لی۔ ابوظہبی میں منعقدہونے والی ٹیسٹ سیریزمیں مسلسل دوسری کامیابی نے پور ے پاکستان میں خوشی کی لہردوڑادی ہے۔ یہ ایک ایسی کامیابی ہے جس کا کرکٹ کے مبصرین کو وہم وگمان بھی نہیں تھا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو بہت ہی آسان ہدف دیاتھا اور اس کے پاس ڈیڑھ دن بھی تھے لیکن پاکستانی بولروں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 72 رنز ک
ے اوپر آٹ کردیا اور اس کامیابی کا سہرا ٹیم اسپرٹ کپتان مصباح الحق اور پاکستانی بالروں عبدالرحمان کے سرہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم طویل عرصے سے داخلی اورخارجی بحران کا شکارہے۔ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی برطانیہ کے ذرائع ابلاغ کو برداشت نہیں ہوئی تھی اور انہوں نے اعتراضات شروع کردئے تھے لیکن اللہ رب العزت نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ذریعے انگلینڈ کا تکبرتوڑدیا۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی نوجوان زندگی کے ہرشعب میں کارنامے انجام د ے کر ملک کانام روشن کرسکتاہے۔ ملک میں ایسا نظام موجود نہیں ہے جو باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع فراہم کرسکے۔ ہمارے حکمرانوں نے تو کرکٹ کو بھی تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،میچ فکسنگ اسکینڈل نے پوری قوم کو رسوا کردیا۔ اس کامیابی سے یہ سبق ملتاہے کہ ناکامیوں سے کبھی حوصلہ نہیں ہارناچاہیے۔
پیر، 30 جنوری، 2012
ناکامیوں سے کبھی حوصلہ نہیں ہارناچاہیے
پیر, جنوری 30, 2012
4
تبصرے
منگل، 24 جنوری، 2012
میرے وطن کے اُداس لوگو
منگل, جنوری 24, 2012
4
تبصرے
نہ خود کو اتنا حقیر سمجھو
کہ کوئی تم سے حساب مانگے
نہ خود کو اتنا قلیل سمجھو
کہ کوئی اُٹھ کر کہے یہ تم سے
وفائیں اپنی ہمیں لُٹا دو
وطن کو اپنے ہمیں تھما دو
اُٹھو اور اُٹھکر بتا دو اُن کو
کہ ہم ہیں اہل ایمان سارے
نہ ہم میں کوئی صنم کدہ ہے
ہمارے دل میں تو اک خُدا ہے
میرے وطن کے اُداس لوگو
جھکے سروں کو اُٹھا کے دیکھو
قدم تو آگے بڑھا کے دیکھو
ہے اک طاقت تمھارے سر پر
کرے گی سایہ جو اُن سروں پر
قدم قدم پر جو ساتھ دے گی
اگر گرے تو سنبھال دے گی
میرے وطن کے اُداس لوگو
اُٹھو چلو اور وطن سنبھالو
بیٹیاں ، رحمت خداوندی
منگل, جنوری 24, 2012
5
تبصرے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مسکین عورت اپنی دو بیٹیاں اٹھائے ہوئے میرے پاس آئی تو میں نے تین کھجوریں اسے کھانے کیلئے دیں۔ اس نے ان دونوں کو ایک ایک کھجور دے دی اور باقی ایک کھجور اپنے منہ کی طرف اٹھائی تاکہ اسے کھائے لیکن وہ بھی اس کی دونوں بیٹیوں نے کھانے کیلئے مانگ لی۔ پس اس نے اس کھجور کے، جسے وہ کھانا چاہتی تھی، دو ٹکڑے کیے اور ان دونوں بیٹوں کو دے دیے۔ مجھے اس کی یہ بات بہت اچھی لگی، پس اس نے جو کیا تھا میں نے اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو آپ نے فرمایا: ''یقیناً اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کی وجہ سے اس کے لیے جنت واجب کردی یا (فرمایا) اسے جہنم کی آگ سے آزاد فرما دیا ہے۔''
کوئی ان سے پوچھے اسے جانے کس نے دیا تھا ؟
منگل, جنوری 24, 2012
2
تبصرے
سینیٹ میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی قرار داد منظور کرلی گئی‘ انہیں وطن واپسی پر گرفتا رکرلیا جائے گا‘ قرار داد رضا ربانی نے تمام جماعتوں کی جانب سے پیش کی۔ قرار داد کے مطابق پرویز مشرف نے 2 مرتبہ آئین کو معطل کیا اور بے نظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کے قتل میں معاونت کی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بلوچستان کے عوام کے خلاف ریاستی قوت کا استعمال کیا‘ مشرف نے غیر ممالک سے تحریری معاہدے کرکے قومی سلامتی کو نقصان بھی پہنچایا۔ پرویز مشرف نے وفاق کو بھی نقصان پہنچایا جس سے مختلف مافیا کو فروغ ملا۔این ایف سی کے تحت صوبوں کو ملنے والے حصوں میں کٹوتی کی گئی۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آرٹیکل6کے تحت مقدمہ درج کرائے۔سینیٹ میں کسی رکن نے قرار داد کی مخالفت نہیں کی ۔
کوئی ان سے پوچھے اسے جانے کس نے دیا تھا ؟ پتہ نہیں یہ کب تک اٹھارہ کروڑ عوام کو بیوقوف بناتے رہیں گے ؟
پیر، 23 جنوری، 2012
آيئے ھم سب مل کر اپنے ناراض رب کو راضی کریں
پیر, جنوری 23, 2012
3
تبصرے
حضرت موسی کلیم اللہ نے مالک عرش و فرش سے عرض کی
اے کائنات کے مالک و خالق
آپ آسمانوں پر رھتے ھیں اور ھم زمین پر
کیسے پتہ چلے گا کہ آپ ھم سے راضی ھیں یا ناراض ھیں ؟
اللہ تعالی نے فرمایا،
اے موسٌى ،جب تمھارے اوپر اچھے لوگ حاکم بن جايئں
مال دار سخی بن جايئں
موسم کے مطابق بارشیں ھوں
تو سمجہ لینا کہ تمھارا رب تم سے راضی ھے
اور
جب بدترین لوگ تمھارے حاکم بن جايئں
مالدار بخیل بن جايئں
اور موسم کی بارشیں رک جايئں
تو سمجہ لینا اللہ تعالی ناراض ھے زمین والوں سے
تواب جب هم اپنے پاکستان کے
بدترین حاکم کو دیکھہ کر
مالدار بخیلوں کو دیکھہ کر
بے موسموں کی بارش اور دلول کی سختیاں دیکھہ کر ھر ایک محسوس کرتا ھے کہ
ھمارا رب ھم سے راضی نہیں ھے ۔
اللہ تعالی کی عظمت محبت اور خشیت سے لبریز دل مائل گریئہ ھیں
اور اللہ کو راضی کرنے کے جتن کرتے ھیں
آيئے ھم سب مل کر اپنے ناراض رب کو راضی کریں
اتوار، 22 جنوری، 2012
ایک طرف ریمنڈ ڈیوس دوسری جانب ڈاکٹر عافیہ
اتوار, جنوری 22, 2012
5
تبصرے
جنوری میں عبادالرحمن، فیضان اور فہیم کی شہادت کو ایک سال ہوگیا۔ امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے مزنگ میں پاکستان کے دل لاہور کی بارونق سڑک پر فیضان اور فہیم کو دن دہاڑے قتل کردیا تھا، اور عباد کو گاڑی تلے کچل ڈالا تھا۔ ان شہدا میں سے ایک کا بچہ ابھی دنیا میں نہیں آیا تھا۔ فہیم کی بیوہ نے خود کشی کرلی تھی، فیضان کی بیوہ کس حال میں ہے اور دیگر شہدا کے والدین کے دن رات کیسے گزر رہے ہیں، عوام میں بہت کم ایسے ہوں گے جو اس سے واقف ہوں۔ جنوری یہ واقعہ ہوا اور مارچ میں ریمنڈ ڈیوس مکمل پروٹوکول کے ساتھ لاہور سے افغانستان اور وہاں سے امریکا پہنچادیا گیا۔ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے نعرے بھی لگاتی ہیں اور دعوے بھی کرتی ہیں۔ ایک جانب ریمنڈ ڈیوس تھا اور دوسری جانب ڈاکٹر عافیہ
کس قوم کا پلڑا بھاری ہے، فیصلہ خود کرلیں
قوم کو حکمرانوں پر پورا اعتماد ھو تو
اتوار, جنوری 22, 2012
1 تبصرے
اگر حکمرانوں کو قوم پر اور قوم کو حکمرانوں پر پورا اعتماد ھو اور قوم ایمانداری کے ساتھ یہ سمجھے کہ اس کے سربراہ درحقیقت اس کی فلاح کے لیے کام کر رھے ھیں تو ایک قوم کو باھر سے سود پر قرض مانگنے کی صورت پیش نہیں آ سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک کے اندر جو ٹیکس لگائے جائیں گے وہ سو فیصدی وصول ھوں گے اور سو فیصدی ھی وہ قوم کی ترقی پر خرچ ھوں گے ۔۔ وصولیابی اور خرچ میں بےایمانی نہیں ھو گی ۔ میرا اندازہ ھے کہ پاکستان میں اگر اسلامی اصولوں کا تجربہ کیا جائے تو شاید بہت جلدی پاکستان دوسروں سے قرض لینے کے بجائے دوسروں کو قرض دینے کے لیے تیار ھو جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ( سیّد ابوالاعلٰی مودودی رح ، رسائل مسائل 4 )



