سارا کچھ ایک طے شدہ پلان اور سکر پٹ کے تحت ہو
رہا ہے ، بلانے والوں نے بلایا ہے اور جہاں جہاں تک حکم ہوگاوہاں وہاں ان پر دروازے کھلتے جا رہے
ہیں ، جہاں ضرورت ختم ہو جائے گی ان کو واپسی کا حکم ہو جائے گا ، نہ نیا پاکستان
بنے گا نہ انقلاب آئے ، جس "طوطے" میں ان سب کی جان ہے اسے پھر سے اڑا
دیا جائے گا ،چند ردوبدل کے بعد سب کچھ معمول کے مطابق آجائے گا ، انقلاب ، انصاف
اور نیا پاکستان بنانے کے لئے اسلام آباد کا رخ کرنے والے غریب عوام کھجل خوار ہو
کر گھروں کو واپس آ جائیں گے ــــــــــ
لیکن طوطا آزاد ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن قوم ان سب کو مت بھولے جنہوں نے اسے سرسٹھ سالوں میں پہلی بار یوم آزادی بھی سکون سے منانے نہیں دیا اور پندرہ دن تک قوم کے
اعصاب کو سولی پر ٹانگے رکھا ۔۔۔۔۔۔۔
اس ملک کو کچھ نہیں ھو گا انشاء اللہ
کیونکہ اس کی بنیادوں میں لاکھوں ماؤں ، بہنوں ،
بیٹیوں کی عصمتوں کا خون شامل ہے ۔
تو سلامت رہے گا سدا میرے پاک وطن
پاکستان اللہ کا دیا ہوا تحفہ ہے اور اللہ ہی اس کی حفاظت کرتا ہے
یہ ایک بڑا فساد تھا جی، جس سے ملک کو اللہ نے اپنے کرم سے اور فوج نے و حکومت نے اپنی کاوشوں سے بچالیا، ورنہ سو دو جانیں تو کوئی بات ہی نہ تھیں
صحیح فرمایا محترم مصطفے ملک