پیر، 24 اگست، 2015

کریڈٹ کارڈ ، دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا

15 تبصرے
سر ، ایک ضروری بات کرنی ہے آپ سے  ؟ جی ، آجائیں ، اس نے  آہستہ سے کرسی  سرکائی اور میرے سامنے بیٹھ گیا ، آفس میں بطور اسسٹنٹ کام کرنے والا نوجوان  مجھے کئی دنوں سے پریشان نظر آرہا تھا ،اس سے پہلے کہ  میں اس سے پوچھتا ،شائد وہ خود ہی بتانے کے لئے آگیا ،  سر ۔۔۔۔۔۔ کچھ پیسوں کی ضرورت پڑ گئی ہے ،گھر میں کچھ پریشانی ہے ، میں نے پوچھا ،کتنے ؟ جی بیس ہزار ،  جی آئندہ تنخواہ پر لوٹا دوں گا ، میں نے پوچھا کہ تمہاری تنخواہ  توپندرہ ہزار ہے تم بیس ہزار کیسے...

پیر، 17 اگست، 2015

17 اگست 1988 ء کی خون آشام شام

5 تبصرے
سترہ  اگست 1988ءکی شام آٹھ بجے تھے ، میں اپنے دوست کے ہمراہ لاہور سے واپس آرہاتھا ، تب لاہور فیصل آباد کا سفر بھی تین گھنٹہ سے زیادہ طویل ہوتا تھا اس لئے کوچز شیخوپور ہ گزرنے کے بعد مانانوالہ کے قریب ایک چھپڑ ہوٹل پر ضرور رکتی تھیں اور مسافر چائے وغیرہ پی لیتے تھے ۔ کوچ کے رکتے ہی چائے والے کی پہلی آواز جو کانوں میں پڑی وہ یہ تھی "ضیاء الحق کا طیارہ تباہ"مسافروں کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا ،اک عجیب سی خاموشی پھیل گئی ، خبر ہی ایسی تھی کہ کسی کو یقین ہی نہیں آرہا تھا ۔دراصل ہم نے ایسے ماحول...

اتوار، 9 اگست، 2015

کپل آف فیصل آباد

8 تبصرے
 منفرد رہنے کی خواہش بعض اوقات انسان کو بہت دور تک لے جاتی ہے اور کچھ لوگ اس کے لئے کچھ ایسا بھی کر جاتے ہیں جو عام زندگی میں ممکن نہیں ہوتا ، بعض لوگ پہاڑیوں کی چوٹیوں سے چھلانگ لگا دیتے ہیں اور بعض اپنی شادی کی تقریبات گہرے پانیوں میں منعقد کروا کے اپنے آ پ کو دنیا سے منفرداور ممتاز  نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایسے ہی لوگوں میں ایک جوڑا فیصل آباد میں بھی رہائش پزیر ہے جو سماجی تقریبات میں ایک جیسا لباس پہن کر شرکت کرتے ہیں اور اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنے کے لئے اس کو مزید بہتر...

منگل، 4 اگست، 2015

لہو لہو اگست ، لہو لہو آزادی

2 تبصرے
ہم اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو پاکستان معرض وجود آنے کے ابتدائی بیس سالوں میں پیدا ہوئے ، ہوش سنبھالا تو قیام پاکستان کو کم و پیش پچیس سال گزر چکے ہوں گے ، بیس پچیس سال اتنا عرصہ نہیں ہوتا کہ انسان اپنے اوپر گزرے دکھ کو بھول جائے پھر وہ زمانہ ایسا تھا کہ کوئی اور ایسی دلچسپی نہیں تھی کہ جس کے ذریعے دکھ کم ہو سکے ۔ ٹی وی ،موبائل ، ویڈیو گیمز ،سوشل میڈیا کا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ،صرف شہروں میں بجلی تھی،دیہات اس سے بھی محروم تھے ،تفریح کا واحد ذریعہ ریڈیو تھا جو بھی ہر کسی کو آسانی...

منگل، 28 جولائی، 2015

بچپن کی عید

6 تبصرے
محترم  بلاگر ڈاکٹر اسلم فہیم صاحب نے  بچپن کی عید کی یاد تازہ کرنے کے لئے فیس بک پر باقاعدہ ایونٹ رکھ دیا ، احباب کو بھی دعوت دی کہ اس موضوع پر لکھیں ، روائتی سستی کے باعث کئی دفعہ لکھنے کی کوشش کی مگر مصروفیات نے وقت ہی نہ دیا ۔ آج فیس بک پر ہمارے ہر دلعزیز دوست  اور دیار نبی ﷺ کی مستقل رہائشی محترم محمد اقبال مغل نے اپنی بچپن کی عید کی یادیں شیئر کیں تو واقعی یادوں کا دریچہ کھل گیا   ۔ یہی سب کچھ ہمارے بچپن میں ہوتا تھا ۔ آج کل کے بچوں کے پاس تو  بہت سی عیدی اور بہت...

جمعہ، 3 جولائی، 2015

بچپن کا رمضان

13 تبصرے
محترم شعیب صفدر گھمن نے ایک نئی روائت کا آغاز کیا اور پھر احباب کو بھی حکم نامہ صادر فرمایا کہ اپنے پہلے روزے کے متعلق لکھا جائے اور پھر ان کے حکم پر ڈاکٹر اسلم فہیم،نعیم خان اورمحترمہ کوثر بیگ اور کچھ دوسرے احباب نے بھی لکھا اور ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی ترغیب دی ، شعیب صاحب کی طرح محترم نعیم خان اور داکٹر اسلم فہیم نے تو باقاعدہ حکم نامہ جاری فرمایا کہ ہرصورت لکھا جائے ۔کئی دنوں سے کوشش میں تھا کہ کچھ لکھ سکوں ،سوچنے بیٹھتا تو یادوں کا سلسلہ ایک ایسی شخصیت تک چلا جاتا کہ کہ گھنٹوں گزر جاتے اور...

منگل، 2 جون، 2015

جدوجہد آزادی کشمیر کے قافلہ سالار سید صلاح الدین سے ایک ملاقات

1 تبصرے
سید صلاح الدین جدوجہد آزادی کشمیر کے قافلہ سالار ہیں ،ساری جوانی اسی دشت کی صحرائی میں گزار دی،ان کی زندگی کا ایک ہی مشن ہے کہ کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بن جائے ،سری نگر کے رہنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ سید صلاح الدین نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور اس جدوجہد میں قید وبند کی صعوتیں بھی برداشت کیں ،گزشتہ 21سال سے پاکستان میں جلاوطنی زندگی گزار رہے ہیں ،جدوجہد آزدی کشمیر کی مرکزی تنظیم متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ بھی ہیں ۔گزشتہ دنوں فیصل آباد تشریف لائے تو ایک نشست میں ان سے...

بدھ، 14 جنوری، 2015

محسن رفیق بٹ بھی چل بسے ! آہ وہ جو محسن بھی تھے اور رفیق بھی

4 تبصرے
کل حافظ صفوان صاحب کی ایک پوسٹ سے ان کی ناگہانی رحلت کا علم ہوا ،میر ا بٹ صاحب سے فیس بک پر کافی عرصہ سے بڑا گہرا تعلق تھا اور میرے باغبانی بلاگ سے متاثر ہو کر انہوں نے کچن گارڈننگ شروع کی تھی اور چھت پر بڑے پودے لگا ئے تھے ، اکثر مجھے کہتے کہ آپ ایک دفعہ آکر دیکھیں تو سہی ان کے ساتھ پروگرام بھی بنا کہ گوجرانوالہ میں کچن گارڈننگ پر ورکشاپ کروائی جائے گی۔ بہت درد دل والے سچے ،محب وطن اور دین سے محبت رکھنے والے انسان تھے۔ فیس بک ایک ایسا فورم ہے جہاں کوگ جتنی تیزی سے آتے ہیں اتنی ہی تیزی سے...
.