
میری اس سے پہلی ملاقات سالوں پہلے چنیوٹ میں ایک این جی او کی میٹنگ میں ہوئی جہاں وہ اس وقت اسسٹنٹ کمشنر تعینات تھے ، انہوں نے عمر حیات محل چنیوٹ کو ممکنہ حد تک اس کی اصل حالت میں واپس لانے کے لئے تزئین و آرائش کا کام شروع کروا رکھا تھا، چنیوٹ جیسے شہر کے باسیوں کے لئے یہ ایک دلچسپ اور حیرت انگیز تجربہ تھا کہ ایک بیو روکریٹ کو ایک ایسی عمارت کی تزئین و آرائش کا خیال کیوں کر آرہا ہے جس کی قیمتی کھڑکیاں اور دروازے تک لوگ اکھاڑ کر لے جا چکے ہیں جبکہ اوپر کی منزلوں سے ایک دو بالکل منہدم ہو چکی تھیں...