
سر ، ایک ضروری بات کرنی ہے آپ سے ؟
جی ، آجائیں ، اس نے آہستہ سے کرسی
سرکائی اور میرے سامنے بیٹھ گیا ، آفس میں بطور اسسٹنٹ کام کرنے والا
نوجوان مجھے کئی دنوں سے پریشان نظر آرہا
تھا ،اس سے پہلے کہ میں اس سے پوچھتا
،شائد وہ خود ہی بتانے کے لئے آگیا ،
سر
۔۔۔۔۔۔ کچھ پیسوں کی ضرورت پڑ گئی ہے ،گھر میں کچھ پریشانی ہے ، میں نے پوچھا ،کتنے
؟
جی بیس ہزار ، جی آئندہ تنخواہ پر لوٹا دوں گا ، میں نے پوچھا
کہ تمہاری تنخواہ توپندرہ ہزار ہے تم بیس
ہزار کیسے...