منگل، 16 دسمبر، 2014

کس کی نظر لگ گئی اس آشیانے کو !

5 تبصرے
آج 16دسمبر ہے ، پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن،آج سے 43سال قبل ہمارے اپنوں ہی سازشوں کے نتیجہ میں ہمارے وطن کو دو حصوں تقسیم ہونا پڑا، دوپہر اس سانحہ پر لکھنے کے لئے ابھی قلم اٹھایا ہی تھا کہ دوست کی کال آئی ،فوری ٹی وی آن کریں ،سقوط ڈھاکہ کے غم میں ڈوبے ہوئے دل کو ایک عجیب سانحہ کی خبر کا سامنا تھا ، پشاور کے سکول میں دہشت گردی کی کارروائی ، 14بچوں اور ایک ٹیچر کی شہادت کی خبر نے دل رنجیدہ کر دیا ،دیکھتے دیکھتے شہادتوں کی تعداد 123تک جا پہنچی ہے ۔ابھی تک ریسکیو آپریشن جاری ہے،سینکڑوں بچے زخمی...

پیر، 8 دسمبر، 2014

8 دسمبر ، فیصل آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن

4 تبصرے
تحریک انصاف کے پلان سی کے پہلا مرحلہ آج فیصل آباد سے شروع ہوا، فیصل آباد ہمیشہ سے پر امن شہر رہا ہے ،بڑی بڑی سیاسی تحریکوں نے اس شہر سے جنم لیا مگر زیادہ معاملات پر امن ہی رہے ، آج صبح گھر سے نکلتے ہی عجیب منظر دیکھنے میں آیا، چھوٹی عمر کے نوجوان ہاتھوں میں ڈنڈے لئے ٹائروں کو آگ لگا کر راستے بند کر رہے تھے، واپس آکر فیس بک پر اسٹیسس اپ ڈیٹ کیا تو احباب کے میسجز آنے شروع ہوگئے کہ بھائی گھبرائیں ناں ، کچھ نہیں ہوتا مگر پتہ نہیں کیوں چھٹی حس کسی آنے والے خطرہ سے کیوں ڈرا رہی تھی ،پہلا اپ ڈیٹ...
.