پیر، 17 اگست، 2015

17 اگست 1988 ء کی خون آشام شام

5 تبصرے
سترہ  اگست 1988ءکی شام آٹھ بجے تھے ، میں اپنے دوست کے ہمراہ لاہور سے واپس آرہاتھا ، تب لاہور فیصل آباد کا سفر بھی تین گھنٹہ سے زیادہ طویل ہوتا تھا اس لئے کوچز شیخوپور ہ گزرنے کے بعد مانانوالہ کے قریب ایک چھپڑ ہوٹل پر ضرور رکتی تھیں اور مسافر چائے وغیرہ پی لیتے تھے ۔ کوچ کے رکتے ہی چائے والے کی پہلی آواز جو کانوں میں پڑی وہ یہ تھی "ضیاء الحق کا طیارہ تباہ"مسافروں کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا ،اک عجیب سی خاموشی پھیل گئی ، خبر ہی ایسی تھی کہ کسی کو یقین ہی نہیں آرہا تھا ۔دراصل ہم نے ایسے ماحول میں آنکھ کھولی جہاں جمہوریت تھی ہی نہیں ،1977ء کے عام انتخابات کے بعد اس وقت کی حکومت کے خلافانتخابات میں دھاندلیکروانے پر تحریک کا آغاز ہوا جو بعد میں مشہور زمانہ تحریک نظام مصطفیٰ   کا روپ اختیار کرگئی ،اس وقت ہم ساتویں یا آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے،جلسے جلوسوں کا شوق تھا ، روز انہ کی بنیاد پر جلوس نکلتا تھا ، پھر ایک دن گولی بھی چلی ، دو افراد اپنی جان سے بھی گئے ۔جنازے پر بھی پولیس نے ہوائی فائرنگ  کی ، بھٹو صاحب جو ان دنوں وزیر اعظم تھے  ، انہیں ایک انتہائی ظالم اور جابر انسان بنا کر پیش کیا جاتا تھا اس لئے سب لوگوں کی  ہمدردیاں تحریک کے ساتھ تھیں ، ایسے میں جب تحریک کے راہنماؤں اور بھٹو صاحب کے درمیان مزاکرات عروج پر پہنچے تو  ضیاالحق صاحب قوم کے نجات دہندہ بن کر آ گئے ، بھولی  بھالی قوم کو لگا جیسا طوفان رک گیا ،ملک میں امن و امان ہو گیا ، ویسے بھی ہم نے بڑوں سے سنا تھا کہ فوج کے آنے پر ہی اب امن ہو سکتا ہے ۔پھر ضیا صاحب ہی اس کے ملک مرد آہن بنگئے، اسلامائزیشن کا عمل شروع ہوگیا ،ملک کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پر سارا دن کے گن گائے جاتے اور بھولی بھالی قومسب بھول کر ان کے گن گانے لگی ۔ہم لڑکپن سے جوانی کا فسر بھی شروع کر چکے مگر ان کا اقتدار تھا کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لینا  چاہتا تھا ، سارا دن مرد مومن مرد حق کی صدائیں ہی آتی رہتیں ۔ان کےاقتدار کی طوالت پر تو فیصل آبادی جگت بازوں نے بڑے بڑے لطیفے بنا رکھے تھے ،ضیا صاحب ہر دو تین ماہ بعد سرکاری یڈیو ٹی وی  پرقوم سے خطاب کیا کرتے تھے ، کسی نے ایک فیصل آبادی سے پوچھا " بھائی صدر صاحب کا اقتدار کب ختم ہو گا ، اس نے جواب دیا ،آپ کو پتہ ہے وہ ہر دو تین ماہ بعد قوم سے خطاب کرتے ہیں اور اس چند آئتیں بھی پڑھتے ہیں ، اب حساب لگا لو پورا قرآن کتنے وقت میں ختم ہو گا"۔ کسی کا اتنا طویل اقتدار اور بھی آمر کا ، اس لئے جب ان کے طیارہ تباہ ہونے کی خبر سنی تو عجیب سا دھجکا لگا ،شائد کسی اتنے بڑے آدمی کی اس موت پہلی دفعہ سنی تھی ، اب تو دہشت گردی کی اس لہر نے بڑے بڑے نام نگل لئے ہیں ۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قوم کی ان سے محبتکی نشانی تھی کیونکہ انہوں نے کچھ کام ایسے ضرور کئے جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا ۔وہ ایک سچے عاشق رسول تھے ، روس کو اس کی سرزمین پر شکست اور پاکستان میں اسلامائزیشن کا عمل ان کے ایسے کارنامے ہیں جن پر فخر کیا جا سکتا ہے ۔ ان کے زمانہ میں تو صرف سرکاری ٹی وی تھا ، آج جب تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو صحافیوں ، ٹریڈیونین اور  طلبا تنظیموں کے نمائندوں پر حکومتی جبرو تشدد ، کوڑوں کی سزائیںایک ایسی کالک ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ان کی رحلت کے دو تین برس بعد اسلام آباد میں ان کی قبر پر جانے کا اتفاق ہوا ،میرے لئے اپنی زندگی میں ایک تجربہ تھا ، میں اپنے احساسات کو بیان نہیں کر سکتا کیونکہ جس شخص کو ہم نے اپنے بچپن سے جوانی تک اپنے پورے جلال میں دیکھا ،اس کی قبر پر جا کر جو احساس ہوا اس کو بیان کرناہی میرے لئے مشکل ہے ، وہ اب دنیا میں نہیں ہیں دعا ہے کہ اللہ کریم ان کو مغفرت کرے ۔

5 تبصرے:

  • پیر, اگست 17, 2015

    بلاگ مجموعی طر پر اچھا ہے۔۔۔ اگرچے میں کبھی بھی ضیائی آمریت کا حامی نہیں رہا۔ لیکن اسلامائزیشن کے حوالے سے ان کا کردار قابل زکر ہے
    ضیا نے بھٹو دور کے شراب اور جسم فروشی کے اڈے بند کروائے، دفاتر میں نماز کے اوقات میں وقفہ متعارف کروایا، قومی لباس شلوار قمیض ، ویسٹ کوٹ اور شیروانی کو متعارف کروایا، فلموں سے بے ہودگی ختم کی، پی ٹی وی پر آزان شروع کی اور نیوز کاسٹرز کے لئے ڈوپٹہ شروع کرایا۔ اس کے علاوہ تاریخ میں پہلی بار میدان عرفات میں درخت لگانے کا کریڈٹ بھی ضیا الحق کو ہی جاتا ہے۔۔۔

  • منگل, اگست 18, 2015

    معلوماتی پوسٹ ۔۔۔۔میں نے دیکھا ہے کہ اکثر وقت ان کا نام لیا جاتا ہے توپاکستانی لوگ اکتاہٹ کا انداز اپناتے ہیں مگر کہتے کچھ نہیں آج آپ کا مضمون پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ ان کی مسلط حکومت اس کی وجہ رہی ہوگی ۔

  • منگل, اگست 18, 2015

    محترم اجمل ملک صاحب! کیا ایسے نما ئشی کام ضیا کی وراثت (دھشت گرد تنظیموں) کا کفارہ ھو سکتے ھیں جن کا خمیازہ ھم روز بھگت رھے ھیں۔ تازہ ترین نقصان شجاع خانزادہ کی صورت میں اٹھا یا ھے ھم نے۔

  • منگل, اگست 18, 2015

    ملک صاحب یہ کیسا اتفاق ہے کہ میں نے بھی یہ خبر لاہور سے واپس آتے ہوئیے سنی تھی، رات گئے جب ہم راولپنڈی پہنچے تو پیرودھائی اڈے پر ایک ہوٹل میں چائے پینے کے دوران ایک "ضمیمہ فروش" کے ہاتھوں سے ایک روپے کا اخبار لے کے یہ خبر پڑھی تھی" جنرل ضیاء فضائی حادثے میں جاں بحق"
    غالباً یہ ضمیمہ نوائے وقت اخبار کا تھا

  • بدھ, اکتوبر 21, 2015

    بہاولپور میں ضیاالحق کا جہاز گرا تھا اور ضیاالحق کے جہاز میں عاموں کی پیٹی میں بم رکھا گیا تھا

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

.