جمعرات، 28 مارچ، 2013

ہمارے غریب حکمران

0 تبصرے
الیکشن کمیشن نے سابق ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ، نور عالم خان 32 ارب روپے کے ساتھ امیر ترین جبکہ جمشید دستی صرف تنخواہ کے ایک اکاؤنٹ کے ساتھ غریب ترین رکن پارلیمنٹ رہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف 7 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد رکھتے ہیں، ان کے پاس 18 لاکھ روپے کی دو گاڑیاں بھی ہیں اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول کے پاس 10 تولے سونا بھی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنے بھائی سے 80 لاکھ روپے لینے ہیں۔شہباز شریف کے کل اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ سے زائد ہے ، ان کے پاس 2 کروڑ روپے کی تحفے میں ملی ایک گاڑی بھی ہے۔ چودھری نثار کے بینک میں 83 لاکھ روپے ہیں، ان کا راولپنڈی میں ایک گھراور چکری میں فارم ہاؤس ہے، ان کے پاس 9 رہائشی فلیٹس بھی ہیں۔ غلام احمد بلور کے اثاثوں کی مالیت تین کروڑ 94 لاکھ روپے ، ارباب عالمگیر 2 ارب روپے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کا دبئی میں چار کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ بھی ہے۔ اسفند یار ولی ایک کروڑ روپے مالیت کیاثاثے رکھتے ہیں اور ان کے پاس 50 تولے سونا بھی ہے۔ مولانا فضل الرحمان 55 لاکھ روپے سے زائد کیاثاثوں کے مالک ہیں۔امیر مقام کے16 کروڑ کے اثاثے جب کہ 17 گاڑیاں ہیں۔ پرویز الہیٰ کے اکاونٹ میں 6 کروڑ 41 لاکھ روپے ہیں اور ان کی 89 لاکھ روپے کی جائیداد بھی ہے، انہوں نے تین کروڑ 49 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے ،فہمیدہ مرزا کے 8 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں اور ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کا دبئی میں اپارٹمنٹ بھی ہے۔
رپورٹ بشکریہ روزنامہ جنگ

0 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

.